Skip to main content

Posts

Showing posts with the label خبردار! نیند کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے

خبردار! نیند کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے

 خبردار! نیند کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے ایک جدید طبّی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نیند کی کمی جسم اور دماغ کے لیے بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے اور آخر کار اس کا نتیجہ انسان کی وفات کی صورت میں بھی سامنے آ سکتا ہے۔ انگریزی ویب سائٹ Business Insider کی جانب سے جاری رپورٹ میں کئی سائنسی اور طبّی تحقیقی مطالعوں کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ بالغ شخص کو روزانہ سات سے نو گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ بچوں کو اس سے زیادہ دورانیے کے لیے سونا چاہیے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی وجہ سے مذکورہ دورانیے سے کم سوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اُس کے جسم اور دماغ کو ایسی بربادی اور بیماریوں کا خطرہ درپیش ہے جن سے بالآخر اُس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ طبّی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی یا سونے میں بے قاعدگی کا کئی امراض کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ ان امراض میں سرطان بالخصوص قولون اور چھاتی کا سرطان شامل ہے۔ علاوہ ازیں نیند کی کمی یا نیند کے بار بار ٹوٹنے کا نتیجہ انسان کی خراب جلد کی عدم صحت یابی کی صورت میں نکلتا ہے کیوں کہ جسم کو مطلوبہ راحت میسر نہیں آتی۔ آخرکار یہ انسان کو بڑھاپے کی