سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید کھانوں میں اس کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاتے ہوئے بہت سے فوائد دیتا پے سرسوں کا تیل نہ صرف کھانوں کو ذائقہ بخشتا ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہے۔ اس کو سرسن بھی کہا جاتا ہے، طبی ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پراس کا استعمال بہت مفید قرار دیا ہے۔ اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا بہترین تناسب اور سیچوریٹڈ فیٹس کی کم مقدار سرسوں کے تیل کو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند بناتی ہے۔ سرسوں کا تیل نہ صرف اپنے سرخ بھورے رنگ بلکہ اپنی ایک مفرد خوشبو کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔ دل کی صحت سرسوں کا تیل ایک صحت مند خوردنی تیل ہے، جس میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔ یہ خاصیت اس تیل کو دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک صحت مند انتخاب بناتی ہے۔ کھانسی اور زکام قدیم زمانے سے ہی سرسوں کا تیل سردی میں کھانسی، سانس کی دیگر بیماریوں اورالرجی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ سرسوں کے تیل سے سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی مدد م...
Latest Jobs in Karachi, Pakistan & Latest News, Stories Etc..