Skip to main content

خبردار! نیند کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے

 خبردار! نیند کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے


ایک جدید طبّی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نیند کی کمی جسم اور دماغ کے لیے بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے اور آخر کار اس کا نتیجہ انسان کی وفات کی صورت میں بھی سامنے آ سکتا ہے۔


انگریزی ویب سائٹ Business Insider کی جانب سے جاری رپورٹ میں کئی سائنسی اور طبّی تحقیقی مطالعوں کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ بالغ شخص کو روزانہ سات سے نو گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ بچوں کو اس سے زیادہ دورانیے کے لیے سونا چاہیے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی وجہ سے مذکورہ دورانیے سے کم سوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اُس کے جسم اور دماغ کو ایسی بربادی اور بیماریوں کا خطرہ درپیش ہے جن سے بالآخر اُس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔


طبّی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی یا سونے میں بے قاعدگی کا کئی امراض کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ ان امراض میں سرطان بالخصوص قولون اور چھاتی کا سرطان شامل ہے۔


علاوہ ازیں نیند کی کمی یا نیند کے بار بار ٹوٹنے کا نتیجہ انسان کی خراب جلد کی عدم صحت یابی کی صورت میں نکلتا ہے کیوں کہ جسم کو مطلوبہ راحت میسر نہیں آتی۔ آخرکار یہ انسان کو بڑھاپے کی جانب کھینچ کر لے جاتا ہے۔


امریکا کی "وِسکنسن" یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی انسانی جلد اور کھال سے متعلق بہت سی بیماریوں اور مسائل کا باعث ہے۔ اس سے انسان کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے۔


دیگر تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد اکیلے پن کے احساس سے بھی دوچار ہوتے ہیں۔ وہ سماجی تعلقات قائم کرنے اور دوسروں سے رابطہ رکھنے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔


ایک اور تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ طویل عرصے تک نیند کی کمی کے نتیجے میں انسانی یادداشت کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ انسان کی یادداشت سے معلومات حاصل کرنے کی قدرت متاثر ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بعض طلبہ جو پڑھائی کے لیے شب بیداری کرتے ہیں، ان کا یہ عمل علمی تحصیل کے حوالے سے بہتری نہیں لا سکتا بلکہ یہ طالب کے لیے اس کی تعلیم اور امتحانات میں نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Katti Pahari Karachi

Katti Pahari Kati Pahari has emerge as a famous area of Karachi City.Ex-Mayor of Karachi Syed Mustafa Kamal cut this Mountain range for connecting Orangi, Qasba to North Nazimabad for daily trade of City.Backside of Mountain has Qasba, Orangi and Site areas and mostly Factories and mills are their.So Mustafa Kamal make it easily for industrialist to transport their goods to market easily. But cutting Mountain now causing fights in Karachi.It is totally anarchy in city.Some think tanks believes that cutting mountain range has a very big story behind it.They believe that behind this foreign agencies are involved.They know very well that Muhajirs and Pakhtoons are arch-rival since creation of Islamic Republic Of Pakistan.The range starts from Sarjani which is in Northern Part of city to the Banaras which is in Southern parts.Backside of Mountain contains Pakhtoons and front side is Muhajirs majority.So before cutting ceremony of this mountain between middle both arch-Rivals was f...

Amusement parks in Karachi, Pakistan

Dreamworld Resort Dreamworld Towers 65 Strachen Road, Opp. Arts Council Behind Sindh Assembly, Karachi, Sindh A.A. JOYLAND (PVT) LTD. Pavilion End Club,Main Rashid Minhas Road,Gulshan-e-Iqbal, Karachi MILLENNIUM ENTERTAINMENT (PVT) LTD. FEC-01,Habib I.Rehmatullah Rd.,Next to Bahria Auditorium,Main Karsaz Road, Karachi SAMZU PARK 4th Floor,Bambino Chambers,Garden Road, Karachi ZULFIQAR FARM HOUSE D-8,Block 'B',North Nazimabad, Karachi FANTASY LAND Top Floor,Millennium Mall,Rashid Minhas Road,Gulshan-e-Iqbal, Karachi OOPS ENTERTAINMENT 2,St.9,Near Super Mehran Baker,13D-1,Gulshan-e-Iqbal, Karachi FUNLAND AMUSEMENT PARKS (PVT) LTD. Abdullah Haroon Road, Karachi KING MAKERZ RESORTS #1,Mazz.Floor,Mehboob Terrace,4-D-15/6-C,Near Larosh,Nazimabad No.4, Karachi PALM VILLAGE RESORTS 3rd Floor,Old Duty Free Shop,Block 7/8,Shahrah-e-Faisal, Karachi FUNLAND Bagh-e-Ibne Qasim,New Clifton, Karachi Aladin Park Rashid Minhas Rd, Karachi  (021) 111 111 734...

حضرت سلیمان علیہ السلام

  حضرت سلیمان علیہ السلام غیر معمولی، ناقابلِ فہم اور ناقابل وثوق بیانات و واقعات کو کشف کہا جاتا ہے، کرشمہ بھی، کرامات بھی اور معجزات بھی، لیکن ان تمام ان ہونی باتوں کو ہم ایک مقام پر نہیں رکھ سکتے کہ کشف، کرامات تو اللہ کے نیک بندوں، ولیوں، قُطبوں سے متعلق ہو سکتے ہیں لیکن معجزہ صرف اور صرف اللہ کی ذات اور اس کے نبیوں تک محدود ہے۔ ہم جو روز مرہ گفتگو میں اس لفظ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں، یہ احتیاط کا متقاضی ہے۔ کشف و کرامات اور معجزے ان داستانوں کا جزو لاینفک ہیں۔ اساطیری داستانیں ہوں یا دیو مالائی، سبھی میں ان کا عمل دخل ہے۔ اسلامی داستانیں، دیومالائی داستانوں سے مماثل کم اور مختلف زیادہ ہیں۔ دیو مالائی کہانیوں میں دیوی دیوتا، خیر و شر اور نیکی بدی کی کشمکش میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں جبکہ اسلامی داستانوں میں مشیت ایزدی کا بیان ہے۔ بنی اسرائیل نے دیوی دیوتاؤں کی کہانیوں کو مشیت ایزدی میں تبدیل کر دیا۔ ان کی قوم برگزیدہ اور منتخب بندوں سے مالامال تھی۔ اسلامی داستانوں پر بھی ان اسرائیلی قصوں کا اثر نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حقائق کو واضح کیا جائے۔ بنی اسرائیل کی رشدو ہدای...