Skip to main content

مثبت کردار عظیم لوگ

 ۔*✿❀࿐≼❍••══┅┄*

*"مثبت کردار عظیم لوگ"*

گھر سے کھانا آیا تو میں جوہر ٹاؤن لاہور سے یتیم خانہ چوک کے لیے نکلا، مجھے راستے کا علم نہیں تھا تو جگہ جگہ لوگوں سے پوچھا، پھر ایک سگنل پر ٹھہرے ہوئے پیزا ڈیلیوری والے سے کہا کہ میں نے یتیم خانہ چوک پر جانا ہے؟ جواب ملا "میرے ساتھ ساتھ آ جائیں" ۔ تقریباً سات سے آٹھ منٹ بائیک پر اس کے پیچھے پیچھے چلنے کے بعد اس نے کہا "اب یہ سامنے والا سگنل آپ کراس کریں گے تو آگے یتیم خانہ چوک ہے"۔
یہ کہہ کر وہ بائیک واپس موڑنے لگا۔
بہت شکریہ۔ لیکن ایک بات بتائیں گے؟ کیا آپ نے اسی جگہ پر پیزہ ڈیلیور کرنا تھا؟
مسکراتے ہوئے کہا "اس بات کو چھوڑ دیں بھائی" ۔
نہیں پلیز؟ میں جاننا چاہتا ہوں۔ آپ کی مہربانی ہوگی؟
"دراصل جس سگنل پر آپ ٹھہرے ہوئے تھے میں نے وہاں سے رائٹ جانا تھا"۔
تو آپ مجھے وہاں سے ہی بتا دیتے؟ آپ نے اپنا سفر بھی طویل کر دیا اور پیٹرول بھی ضائع کیا؟
"ضائع کیوں بھائی؟ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ اس کے بدلے اللہ تعالیٰ میری بائیک میں موجود باقی پیٹرول میں برکت ڈالے گا یا پھر مجھے آج کے دن اس عمل کی وجہ سے عام دنوں کی نسبت زیادہ رزق عطا فرمائے گا۔ کسی کو راستہ بتانا بھی تو نیکی ہے اور ہر نیکی کے بدلے ہمیں دنیا و آخرت میں کچھ نا کچھ یا بہت کچھ ضرور ملتا ہے بس یقین ہونا چاہیے۔"
یہ کہنے کے بعد وہ شخص اپنی منزل کی جانب چلا گیا اور میں اسے جادو کی جپھی دینے سے محروم رہ گیا۔ مطلب یقین اور وہ بھی اتنا پختہ۔ لوگ بات کرتے ہیں کہ پیسہ ہی سب کچھ ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یقین ہی سب کچھ ہے وہ بھی رب العالمین کی ذات پر یقین، اس کی قدرت پر یقین، سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہونے کا یقین ہی سب کچھ ہے ورنہ انسان ساری زندگی سکون سے محروم رہ جاتا ہے اور دولت دولت کی تسبیح کرتے ہوئے وہ یہ بھول جاتا ہے کہ میں انسان ہوں اور انسان کو انسانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اچھے اعمال پر یقین کا ہونا بھی بڑی نعمت ہے میرے خیال میں یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے یہ کرم کی بات ہے۔ جیسے وہ نظیر راہی صاحب نے کیا خوب لکھا ہے کہ:
*جس پر تیرا کرم ہے وہی باکمال ہے*
*گر ہو نہ تیرا فیض تو جینا محال ہے*
مجھے اس وقت نثار صاحب کی بات یاد آئی کہ "ہمارے معاشرے میں منفی کردار کم ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کے سہولت کار زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں اس معاشرے سے اچھائی ناپید ہو چکی ہے جب کہ حقیقی زندگی میں دیکھیے آپ کو جگہ جگہ اچھے لوگ نظر آئیں گے بس شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس اچھائی کو دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے ورنہ منفی سوچ کے حامل لوگ مثبت کردار کو دیکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں"
یہ حقیقت ہے کیونکہ میں باہر گھومتا ہوں، مجھے جگہ جگہ اچھے اور مثبت کردار نظر آتے ہیں۔ میں سفر کے دوران ملنے والے ایسے بے شمار کرداروں کو قلم بند کر چکا ہوں۔
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
❤️ ✍🏻📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Comments

Popular posts from this blog

Katti Pahari Karachi

Katti Pahari Kati Pahari has emerge as a famous area of Karachi City.Ex-Mayor of Karachi Syed Mustafa Kamal cut this Mountain range for connecting Orangi, Qasba to North Nazimabad for daily trade of City.Backside of Mountain has Qasba, Orangi and Site areas and mostly Factories and mills are their.So Mustafa Kamal make it easily for industrialist to transport their goods to market easily. But cutting Mountain now causing fights in Karachi.It is totally anarchy in city.Some think tanks believes that cutting mountain range has a very big story behind it.They believe that behind this foreign agencies are involved.They know very well that Muhajirs and Pakhtoons are arch-rival since creation of Islamic Republic Of Pakistan.The range starts from Sarjani which is in Northern Part of city to the Banaras which is in Southern parts.Backside of Mountain contains Pakhtoons and front side is Muhajirs majority.So before cutting ceremony of this mountain between middle both arch-Rivals was f...

CouponHut - Coupons & Deals WordPress Theme v 2.9.7

Create that amazing  deals ,  discounts  or  coupons  website with CouponHut, a clean modern responsive design, drag and drop page builder, custom widgets and rating system included. CouponHut  has been expressly designed and developed to create a world’s best practice Coupon and Deals website, powered by the world-wide CMS WordPress. It is perfect for an affiliate website with its powerful Options Panel and Member Registration. DEMO URL: https://goo.gl/UWmpj7 DOWNLOAD URL: https://goo.gl/dg3tyR

Industry - Business, Factory, Construction, Transport & Finance WordPress Theme

Industry  theme is an absolutely unique theme concept. You can use the theme to set up powerful website for  industrial ,  manufacturing ,  construction ,  transport ,  finance  company. It has clean and fully responsive design. Theme is extremely flexible and includes drag&drop page builder that allows you to create unlimited layouts with unlimited color settings. Let’s take a look at the most noticeable features brought by  Industry : DEMO URL: https://goo.gl/wB1Urz DOWNLOAD URL: https://goo.gl/tX8BfD