Skip to main content

عورت کے لیے تین بنیادی باتیں جو اسے زندگی بھر کامیاب رکھتی ہیں

 عورت کے لیے تین بنیادی باتیں جو اسے زندگی بھر کامیاب رکھتی ہیں

خواتین سے کہوں گا صرف تین بنیادی باتیں اپنا لیں چاہے آپ کسی بھی عمر کی ہیں یا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں دعوے سے کہتا ھوں ان شاء اللّٰہ آپ پُر سکون خوشگوار اذدواجی زندگی گزاریں گی...


💎 عورت کا اپنی زبان پر قابو


شوہر کے ساتھ ساس سسر کے ساتھ ہمیشہ اپنا لہجہ نرم رکھنا ہے تلخ کلامی، لڑائی  جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں لیکن جہاں بیوی شوہر کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دے، بدکلامی شروع کر دے، بد اخلاقی شروع کر دے، اپنی آواز کو شوہر کی آواز سے بلند کر دے تو واللّٰہ یہاں آکر بیوی شوہر کے دل سے اترنا شروع ہوجاتی ہے خواہ شوہر کی ہی غلطی ہو شوہر میں ہی برائی ہو شوہر میں ہی خامی ہو 3 اپنا لہجہ، انداز گفتگو ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ نرم و دھیمہ رکھے. شوہر کے اندر خامیاں ہیں تو بیوی اپنے اچھے اخلاق خوبصورت اعمال اور مدد باری تعالیٰ کے ذریعے ان خامیوں کو اچھایئوں میں بدلے  اسی طرح ساس سسر ہیں ہزار خامیاں ہوں لیکن بہو ساس سسر کے ساتھ ہمیشہ اپنا لہجہ نرم و دھیمہ رکھے یہاں بھی وہ اپنے اچھے اخلاق اور مدد باری تعالی کے ذریعے ساس سسر کا دل جیتنے کی مکمل کوشش کرے اگر تمام تر کوششوں کے باوجود خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلتا تو پھر شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرے اور شوہر کے اوپر واجب ہے کہ بیوی کے اس مطالبے کو پورا کرے. تمام باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ بیوی اپنے تمام شرعی حقوق کا استعمال کرے لیکن شوہر اور ساس سسر کے ساتھ گفتگو میں ہمیشہ ہمیشہ ادب و اخلاق کا خاص خیال رکھے. 


💎💎 شوہر کے لیے سجنا سنورنا 💎💎


خوشگوار ازدواجی زندگی میں بیوی کا اپنے شوہر کے لیے سجنا سنورنا نہایت ضروری ہے. خواتین اس چیز میں بےحد لاپرواہ ہیں شادی کے کچھ وقت بعد ہی سجنا سنورنا بند کر دیتی ہیں جواب ملتا ہے کہ بچے ہو گئے ہیں گھر میں ہزار کام وقت نہیں ملتا ساس اجازت نہیں دیتی وغیرہ وغیرہ دس منٹ تو ایک عورت شوہر کے لیۓ نکال ہی سکتی ہے کہ کپڑے تبدیل کر لیۓ بال بنا لیے چہرا صاف کر لیا کوئی کریم ہی لگا لی ہلکی خوشبو لگا لی کہ میرے شوہر آنے والے ہیں یہ تمام مختصر اور چھوٹے چھوٹے کام ہیں لیکن یہ نہیں ہوتے دوسروں کی شادیوں میں دیگر تقریبات میں جانے کی بات ہو تو مہنگے سے مہنگا، چمکتا دمکتا لباس زیب تن کیا جاۓ گا میک اپ کے ڈبے ختم کردئیے جایئں گے پرفیوم اڑا دئیے جایئں گے اور یہ سب کس کے لیے؟ 

غیروں کو دکھانے کے لیے؟ 

👎🏻 اپنے شوہر کے لیے ایک لپ سٹک لگانے کی فرصت نہیں اپنے شوہر کے لیے زیب و زینت اپنائیں..... غیروں کے لیۓ سجنا سنورنا. تمہیں نقصان دے گا اور اللّٰہ ناراض ہوگا. شوہر کے لیے سجنا سنورنا تمہیں فائدہ دے گا اور اللّٰہ راضی ہوگا لہٰذا ان باتوں کو اپنائیں اور گھروں کو جنت بنائیں. شادی کو دو سال دس سال بیس یا 50 سال کتنا ہی عرصہ گزر جاۓ لیکن ایک بیوی کو یہ عمل کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے.... 


💎💎💎 فرض نمازوں کی پابندی 💎💎💎


جو عورت اپنی زندگی میں پنجگانہ نمازوں کی پابند رہے گی اسے ان شاءاللّٰہ زندگی میں کبھی کسی بات کا غم نا لگے گا جو عورت باقاعدگی سے نماز کی پابند ہو رب تعالی اس کے معاملات، اس کی پریشانی، اس کے مسائل کے حل کی ذمہ داری خود لے لیتا ہے اتنا ہی نہیں اس عورت کی نمازوں سے گھر میں بے شمار برکتیں و رحمتیں نازل ہوتی ہیں بیوی کی نمازوں سے شوہر کے جان و مال میں برکت ہوتی ہے گھر سے بیماریاں مصیبتیں دور بھاگتی ہیں اور تو اور اس عورت کی ازدواجی زندگی پر بھی رب تعالی خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے  اگر کہیں شوہر کے ساتھ خراب معاملات ہوجائیں تو انہی نمازوں کی بدولت اس عورت کی غیب سے مدد فرماتا ہے ۔


حاصل کلام....... 

. افسوس صرف اس بات کا. ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین ان تین باتوں سے مکمل محروم ہیں جو کہ ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان تین باتوں کو اپنائیں میں دعوے سے کہتا ہوں ان شاء اللّٰہ 80 فیصد مسائل کو ختم ہوتا دیکھیں گے رب تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین


●▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬●


𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼

  ♡ ㅤ   ❍ㅤ     ⎙      ⌲ 

 ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ   ˢʰᵃʳᵉ

Comments

Popular posts from this blog

Katti Pahari Karachi

Katti Pahari Kati Pahari has emerge as a famous area of Karachi City.Ex-Mayor of Karachi Syed Mustafa Kamal cut this Mountain range for connecting Orangi, Qasba to North Nazimabad for daily trade of City.Backside of Mountain has Qasba, Orangi and Site areas and mostly Factories and mills are their.So Mustafa Kamal make it easily for industrialist to transport their goods to market easily. But cutting Mountain now causing fights in Karachi.It is totally anarchy in city.Some think tanks believes that cutting mountain range has a very big story behind it.They believe that behind this foreign agencies are involved.They know very well that Muhajirs and Pakhtoons are arch-rival since creation of Islamic Republic Of Pakistan.The range starts from Sarjani which is in Northern Part of city to the Banaras which is in Southern parts.Backside of Mountain contains Pakhtoons and front side is Muhajirs majority.So before cutting ceremony of this mountain between middle both arch-Rivals was f...

CouponHut - Coupons & Deals WordPress Theme v 2.9.7

Create that amazing  deals ,  discounts  or  coupons  website with CouponHut, a clean modern responsive design, drag and drop page builder, custom widgets and rating system included. CouponHut  has been expressly designed and developed to create a world’s best practice Coupon and Deals website, powered by the world-wide CMS WordPress. It is perfect for an affiliate website with its powerful Options Panel and Member Registration. DEMO URL: https://goo.gl/UWmpj7 DOWNLOAD URL: https://goo.gl/dg3tyR

Industry - Business, Factory, Construction, Transport & Finance WordPress Theme

Industry  theme is an absolutely unique theme concept. You can use the theme to set up powerful website for  industrial ,  manufacturing ,  construction ,  transport ,  finance  company. It has clean and fully responsive design. Theme is extremely flexible and includes drag&drop page builder that allows you to create unlimited layouts with unlimited color settings. Let’s take a look at the most noticeable features brought by  Industry : DEMO URL: https://goo.gl/wB1Urz DOWNLOAD URL: https://goo.gl/tX8BfD