Skip to main content

*محبت میں گرفتار نوجوان نسل!*

 *محبت میں گرفتار نوجوان نسل!*

میرے ایک انتہائی عزیز کو ایک لڑکی سے محبت ہو گئی دن رات فون پر لمبی گفتگو اور صبح شام محبوبہ کی گلی کے چکر لگاتا جب بھی ملاقات ہوتی، اُسی حسینہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پایا ہر وقت خیالوں کی دنیا میں رہتا خیر وقت گزرتا گیا اور بات لیلیٰ مجنوں کے گھر والوں تک جا پہنچی جب دونوں جانب بھڑکتی آگ کو دیکھا تو مزاحمت کے بجائے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں مجھے بھی تقریب میں مدعو کیا گیا شادی کی رسم خوب دھوم دھام سے ہوئی پریمی جوڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو اور انداز کو دیکھ کر تقریب میں آئے مہمان نا صرف رشک کر رہے تھے بلکہ ان کے لیے اچھے مستقبل اور خوشحالی کی دعائیں مانگ رہے تھے شادی کے چند ماہ اچانک اُس عزیز ملاقات ہوئی اور بھابھی کے بارے میں پوچھا تو اس کے لہجے میں چاشنی اور آنکھوں میں وہ چمک نہیں تھی بلکہ میری بات سنتے ہی افسردہ ہو گیا کافی ٹال مٹول کے بعد موصوف نے بتایا کہ لیلیٰ ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے اس بات پر مجھے بہت حیرانی ہوئی مگر موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے میں نے اُسے تسلی دی اور گھر کی راہ لی چند دن بعد معلوم ہوا کہ لیلیٰ کے گھر والوں کی جانب سے دباؤ اور عدالتی احکامات کے باعث مجنوں نے طلاق کے پیپر پر سائن کر دیئے ہیں اور یوں محض سات ماہ گزرنے کے بعد ایک پیار کی کہانی مکمل ہو گئی لیکن آخر ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ دونوں کی سالوں کی محبت چھوٹی چھوٹی رنجشوں کے سامنے ٹک نہ پائی کافی غور و فکر اور تحقیق کرنے کے بعد اس گتھی کو سلجھانے میں مدد ملی،
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محبت ایک فطری عمل ہے اور ہمارے دین اسلام سے محبت کا گہرا رشتہ ہے اخوت ، رواداری اور ایثار محبت کے اہم جزو ہیں لیکن دور حاضر میں پیار یا محبت جیسے پاکیزہ رشتے میں بہت جلدی دراڑیں پڑ جاتی ہیں پیار کرنے والوں اور ایک دوسرے پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کی شادیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شادی کے بعد کی بحث سے پہلے اگر محبت کا جائزہ لیں تو اس میں اخوت، رواداری اور ایثار کے بجائے فلمی ڈائیلاگ اور تحفے تحائف کا زیادہ عمل دخل ہو تا ہے دونوں پریمی یہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد زندگی کسی ڈرامے یا فلم کے کردار کی طرح ہنسی خوشی گزر جائے گی لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہوتی ہے چند دنوں میں پروان چڑھنے والی محبت کے نتائج کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ضلع ملتان کی 31 فیملی اور سول عدالتوں نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ یکم جنوری سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں جاری کیں طلاق حاصل کرنے والی خواتین میں پسند کی شادیاں کرنے والی خواتین کی اکثریت ہے ان کی یہ شادیاں 4 ماہ سے ایک سال میں ہی ناکام ہوگئیں جبکہ اس عرصے میں مجموعی طور پر 2693 خواتین نے طلاق، حق مہر، خرچہ، سامان جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات درج کرائے پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 118 خواتین گھروں سے بھاگ کر دارالامان، دارالفلاح پناہ کے لئے گئیں، اس سال ضلع بھر میں طلاق کی شرح میں اب تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
تحریر کا مقصد محبت کی شادی کو غلط ثابت کرنا نہیں بلکہ دور حاضر میں شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ہمارے معاشرے میں محبت کے شکار نوجوان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں لیکن شادی ہونے کے بعد جب ان کے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ پڑتا ہے تو حقیقی زندگی ان کے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اگر خواتین کا جائزہ لیں تو محبت میں بغیر سوچے سمجھے نا جانے کیسے کیسے دعوے کیے جاتے ہیں مثلاً تمہارے ساتھ جھونپڑی میں رہ لوں گی وغیرہ وغیرہ یہ دعوے اکثر اس وقت کیے جاتے ہیں جب لڑکی کسی اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جبکہ نوجوان کسی مڈل کلاس گھرانے کا چشم وچراغ ہو گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد چاند تارے توڑنے کے دعوے کرنے والوں کو محض دن میں تارے نظر آتے ہیں اور چند دن بعد ہی دونوں کا ایک ساتھ رہنا محال ہو جاتا ہے کیونکہ لڑکی کی ضروریات کو پورا کرنا اس مڈل کلاس مجنوں کے بس میں نہیں ہوتا اور بات طلاق تک جا پہنچی تھی اور یوں لڑکی باقی ماندہ زندگی دار الامان اور دیگر فلاحی اداروں میں تنگ دستی اور کسمپرسی کی حالت میں گزر جاتی ہے،
شادی میں ناکامی کی ایک اور وجہ محبت کے آغاز میں دونوں پریمی خودکو بے عیب سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن شادی کے بعد قوت براداشت نہ ہونے کے باعث نفرتیں جنم لینا شروع کر دیتی ہیں اکثر نوجوانوں کی محبت کی بنیاد ہی جھوٹ پر ٹکی ہو تی ہے شادی کی خاطر اپنی حیثیت سے بڑھ کر بلندو بانگ دعوے کیے جاتے ہیں مثلاًب طور سیلز مین کام کرنے والا خود کو کسی بڑی کمپنی کا منیجر بتاتا ہے لڑکی کے گھر والے بھی ہنسی خوشی بیاہ کر دیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد بہت ہی بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں مشکلات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ شروع ہوتی ہیں پاکستانی معاشرے میں طلاق یافتہ خواتین اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، بلکہ زیادہ تر کیسز میں تو عورت ہی کو ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے طلاق کے بعد نسبتاً مرد کے بجائے عورت کو دوسری شادی کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
اس ساری بحث و تمحیص کا مقصد نوجوان نسل کو یہ باور کروانا ہے کہ خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کو اپنائیں عفو درگزر سے کام لیں اور بلند وبانگ دعوؤں سے پرہیز کریں رشتوں میں انا کو آڑے مت آنے دیں، خاص طور پر محبّت کے رشتے کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کر یں کیونکہ صرف طلاق ہی تمام تر مسائل کا حل نہیں ہے۔۔۔!

Comments

Popular posts from this blog

Inpage Pro 3.06 Crack Version Fully Working 2019 {Latest}

INPAGE PROFESSIONAL 3.6 CRACK VERSION FULL WORKING InPage 3 Professional is an  exceedingly powerful publishing software program.InPage 3 Professional can handles Urdu, Arabic, Persian, English,Farsi,Sindhi.Some of these languages are excavation splendidly with Urdu InPage 3 professional full model sportsman.InPage 3 Professional built on a strong proprietary state-of-the-art multilingual engine. InPage 3 pro 2015  presents for whole flexibility for usage of most of these languages, whether they are used one by one.This allows you to format your files accurately, aesthetically and in double quick time. Download inpage three professional loose present day model free down load with crack+serial key. Inpage 3.06 professional is supported  urdu unicode fonts.On this artical i’ve inpage three professional plus 430 urdu unicode fonts.You can use them for first-rate designing in Urdu. It’s far a expert inpage at no cost down load. Noori Nastaliq font with Kasheeda has bee

Textiles in Karachi, Pakistan

Afroze Textiles www.afrozetextiles.com/ International Textile Limited www.internationaltextile.com/ Haroon Textile www.haroontextile.com/ Welcome to Crown Textile www.crowntex.com.pk/ Acme Mills www.acmemills.com.pk/ Welcome to Premium Textile Mills Ltd. www.premiumtextile.com/ Al Rahim Textile www.alrahimtextile.com/ Lucky Textile Mills Limited luckytextilemills.biz/ Feroze1888 Mills Limited www.feroze1888.com/ Al Hadi Textile www.alhaditextile.com/ IDREES TEXTILE MILLS: Introduction www.idreestextile.com/ Welcome To Mujtaba Textiles mujtabatextile.com/ MN TEXTILES PVT LTD – Contact mntextiles.com/contact/ AK Textile www.aktex.com.pk/ Falcon Textiles www.falcontextiles.com.pk/ Yunus Textile Mills Limited https://yunustextile.com/ Indigo Textile – Denim that defines you indigo.com.pk/ Star Textile Mills Limited www.star-tex.com/ Equity Textiles Limited equitytextiles.com.pk/ Shahab Textiles www.shahabtextiles.com/ Jan Textile

How to Win

  "You don't have to control your thoughts. You just have to stop letting them control you." - Dan Millman In a world that constantly throws challenges our way, it's a precious skill to stay calm amidst the chaos. 🌪️ Life often presents us with negative situations that can be overwhelming, but it's our response that truly matters. 🌈 When we stay composed in the face of adversity, we not only preserve our own peace but also inspire those around us. 🤝 Let's remember that it's okay to feel overwhelmed at times, but it's even more important to find the strength within to stay grounded. Here are a few thoughts on staying calm: 1. Pause & Reflect: Take a moment to breathe, gather your thoughts, and assess the situation. Sometimes, the storm may not be as destructive as it first seems. 2. Seek Perspective: Reach out to a friend or mentor for guidance. Sharing your concerns can provide new insights and help you see the bigger picture. 3. Self-Care: Don&