Skip to main content

Posts

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

 سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید کھانوں میں اس کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاتے ہوئے بہت سے فوائد دیتا پے سرسوں کا تیل نہ صرف کھانوں کو ذائقہ بخشتا ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہے۔ اس کو سرسن بھی کہا جاتا ہے، طبی ماہرین نے روزانہ کی بنیاد پراس کا استعمال بہت مفید قرار دیا ہے۔ اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا بہترین تناسب اور سیچوریٹڈ فیٹس کی کم مقدار سرسوں کے تیل کو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند بناتی ہے۔ سرسوں کا تیل نہ صرف اپنے سرخ بھورے رنگ بلکہ اپنی ایک مفرد خوشبو کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔ دل کی صحت سرسوں کا تیل ایک صحت مند خوردنی تیل ہے، جس میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔ یہ خاصیت اس تیل کو دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک صحت مند انتخاب بناتی ہے۔ کھانسی اور زکام قدیم زمانے سے ہی سرسوں کا تیل سردی میں کھانسی، سانس کی دیگر بیماریوں اورالرجی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ سرسوں کے تیل سے سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوث اعظم کا

 خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوث اعظم کا ہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا غوث اعظم کا بلیات و غم افکار کیوں کر گھیر سکتے ہیں سروں پر نام لیووں کے ہے پنجہ غوث اعظم کا مریدی لاتخف کہہ کر تسلی دی غلاموں کو قیامت تک رہے بے خوف بندہ غوث اعظم کا جواپنے کو کہےمیرا مریدوں میں وہ داخل ہے یہ فرمایا ہوا ہے میرے آقا غوث اعظم کا سجل ان کو دیا وہ رب نے جس میں صاف لکھا ہے کہ جائے خلد میں ہر نام لیوا غوث اعظم کا ہماری لاج کس کے ہاتھ ہے بغداد والے کے مصیبت ٹال دینا کام کس کا غوث اعظم کا جہاز تاجراں گرداب سے فوراً نکل آیا وظیفہ جب انہوں نے پڑھ لیا یا غوث اعظم کا گئے اک وقت میں ستر مریدوں کے یہاں آقا سمجھ میں آنہیں سکتا معمار غوث اعظم کا شفا پاتے ہیں صدہا جاں بلب امراض مہلک سے عجب دار الشفا ہے آستانہ غوث اعظم کا نہ کیوں کر اولیا اس آستانے کے بنیں منگتا کہ اقلیم ولایت پر ہے قبضہ غوث اعظم کا بلاکر کافروں کو دیتے ہیں ابدال کا رتبہ ہمیشہ جوش پر رہتا ہے دریا غوث اعظم کا بلاداللہ ملکی تحت حکمی سے یہ ظاہر ہے کہ عالم میں ہر اک شے پہ ہے قبضہ غوث اعظم کا وولانی علی الاقطاب جمعاً صاف کہتا ہے کہ ہر قطب ہے عالم میں چیلا

وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے

❤️✨❤️ وہ جس کے لئے محفل کونین سجی ہے فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ہے مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کل ہے اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ والشمس ضحٰی چہرہء انور کی جھلک ہے والیل سجیٰ گیسوئے حضرت کی لچک ہے عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ اللہ کا فرماں الم نشرح لک صدرک منسوب ہے جس سے ورفعنا لک ذکرک جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ مُزّمل و یٰسین و مدّثر و طٰہٰ کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمّی لقبی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ وہ ذات کہ جو مظہر لو لاک لما ہے جو صاحب رف رف شب معراج ہوا ہے اسریٰ میں امامت جسے نبیوں کی ملی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔ کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت وہ محسن و غم خوار ہمارا ہی نبی ہے وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔

Job Opportunity at WILSON PHARMA PVT LTD

 Job Opportunity   WILSON PHARMA PVT LTD Required Candidate for the post of TM  To be Based in. 1. Service hospital  2. LGH 3.Shaikh Zaid Hospital  Company offer 👉 Attractive Salary package. 👉 Monthly incentive policy 👉 Learning Atmosphere 👉 Internal promotion 👉 Qualifications Graduation : BA/ BSc/B.Com. 👉 Experience Send CV with Minimum 6 Month Experienced  👉Fresh candidate also can Apply with Bsc Degree. Contact MR Shafat Hussain SR.ASM 03234970064

حضرت سلیمان علیہ السلام

  حضرت سلیمان علیہ السلام غیر معمولی، ناقابلِ فہم اور ناقابل وثوق بیانات و واقعات کو کشف کہا جاتا ہے، کرشمہ بھی، کرامات بھی اور معجزات بھی، لیکن ان تمام ان ہونی باتوں کو ہم ایک مقام پر نہیں رکھ سکتے کہ کشف، کرامات تو اللہ کے نیک بندوں، ولیوں، قُطبوں سے متعلق ہو سکتے ہیں لیکن معجزہ صرف اور صرف اللہ کی ذات اور اس کے نبیوں تک محدود ہے۔ ہم جو روز مرہ گفتگو میں اس لفظ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں، یہ احتیاط کا متقاضی ہے۔ کشف و کرامات اور معجزے ان داستانوں کا جزو لاینفک ہیں۔ اساطیری داستانیں ہوں یا دیو مالائی، سبھی میں ان کا عمل دخل ہے۔ اسلامی داستانیں، دیومالائی داستانوں سے مماثل کم اور مختلف زیادہ ہیں۔ دیو مالائی کہانیوں میں دیوی دیوتا، خیر و شر اور نیکی بدی کی کشمکش میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں جبکہ اسلامی داستانوں میں مشیت ایزدی کا بیان ہے۔ بنی اسرائیل نے دیوی دیوتاؤں کی کہانیوں کو مشیت ایزدی میں تبدیل کر دیا۔ ان کی قوم برگزیدہ اور منتخب بندوں سے مالامال تھی۔ اسلامی داستانوں پر بھی ان اسرائیلی قصوں کا اثر نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حقائق کو واضح کیا جائے۔ بنی اسرائیل کی رشدو ہدایت کے